کراچی میں سٹریٹ کرائمز میں ہوشربا اضافہ،" فل فرائی" اور "ہاف فرائی" کی اصلاحات استعمال ہونے کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں

کراچی میں سٹریٹ کرائمز میں ہوشربا اضافہ،" فل فرائی" اور "ہاف فرائی" کی اصلاحات ...
کراچی میں سٹریٹ کرائمز میں ہوشربا اضافہ،

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) شہرِ قائد میں سٹریٹ کرمنلز بے لگام ہوگئے ہیں اور پولیس کی حکمت عملی صفر ہے، نہ ہی جدید تقاضوں کے مطابق تربیت ہے۔ ایسا ملزم جس کا جرم واضح ہو لیکن اس کے خلاف گواہی یا ثبوت نا ہوں ایسے ملزم کو فائرنگ کرکے زخمی کرنا ہاف فرائی جبکہ ملزم کے ماورائے عدالت قتل کو فل فرائی کہا جاتا ہے، ان اصلاحات کا استعمال  پولیس کی طرف سے ہورہاہے۔

جیو نیوز کے مطابق  پولیس کے علاوہ نہ مطلوبہ آلات ہیں اور نہ ٹیکنالوجی میسر ہے، تفتیش اور پراسیکیوشن کی کمزوریوں کی وجہ سے بار بار پکڑے جانے والے مجرم چند دن بعد ہی چھوٹ کر پھر دھندا شروع کردیتےہیں۔پولیس افسروں نے ماورائے عدالتی کارروائیوں سے بچنے کےلیے جعلی مقابلوں کو رواج دے ڈالا، جعلی مقابلوں کےلیے فل فرائی یعنی 'موت' اور ہاف فرائی یعنی 'زخمی' کرنے کی اصطلاحات بھی عام ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کراچی میں سٹریٹ کرمنلز کے لیے اسلحہ کرائے پر دستیاب ہے، مجرمان10ہزار سے 5 لاکھ کا پستول کرائے پر حاصل کرتے ہیں اور اسلحے کے زور پر شہریوں کو موبائل فون، نقدی اور قیمتی اشیاء  سے محروم کردیتے ہیں۔سٹریٹ کرمنلز کے کئی گروہ مہنگا اسلحہ کم ریٹس پر کرائے میں فراہم کر رہے ہیں۔