پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریزکافیصلہ کن میچ آج ہو گا

پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریزکافیصلہ کن میچ آج ہو گا
پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریزکافیصلہ کن میچ آج ہو گا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20سیریز کا فیصلہ کن میچ آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا، دونوں ٹیموں نے ٹرافی اٹھانے کیلیے آستینیں چڑھا لی ہیں ۔

 تفصیلات کے مطابق 17 سال بعد پاکستان آنے والی انگلش ٹیم اور پاکستان کے درمیان 7 میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری میچ آج شام قذافی سٹیڈیم لاہو رمیں کھیلا جائیگا، سیریز 3-3 میچز سے برابر ہے ،ساتواں اور آخری میچ فیصلہ کن ہوگا،پاکستان نے چھٹے میچ میں محمد رضوان اور حارث رؤف کو آرام دیا تھا،دونوں کی پلیئنگ الیون میں واپسی ہوگی۔

 کپتان بابر اعظم کا بیٹ پھر سے رنز اگلنے لگا ہے، ان فارم محمد رضوان کی واپسی سے ٹاپ آرڈر مضبوط ہوگی مگر بعد میں آنے والوں کو گذشتہ میچ میں انگلش بیٹرز کی جارحانہ بیٹنگ سے سبق سیکھنا ہوگا، حارث رؤف کی واپسی سے پیس اٹیک کی قوت بہتر ہوگی مگر دیگر بولرز کو بھی لائن ولینتھ بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

اگر انگلینڈ نے ہدف کا تعاقب کیا تو اوس پڑنے کے پیش نظر شاداب خان اور محمد نواز کو رن ریٹ پر قابو پانے کے ساتھ وکٹیں اڑانے کی ذمہ داری بھی اٹھانا ہوگی، دونوں سے بیٹنگ میں بھی بہتر کارکردگی کی توقعات وابستہ ہیں۔

چھٹے میچ میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ انگلش بیٹرز نے پاور پلے کے بہترین استعمال سے میچ کا نتیجہ اپنے حق میں کرلیا، اوپنرز فل سالٹ اور الیکس ہیلز کو کریڈٹ دینا چاہیے، دونوں نے اچھا آغاز فراہم کیا جس سے مومینٹم ان کی طرف چلا گیا،ہمارا اندازہ یہی تھا کہ اچھا اسکور بنایا ہے حالانکہ10 سے 15 رنز مزید بن سکتے تھے۔

مزید :

کھیل -