من پسند جگہ پر تبادلہ کیوں نہیں کیا؟انسپکٹر انفورسمنٹ کا سیینئر خاتون آفیسر پر تشدد
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) من پسند جگہ پر تبادلہ نہ ہونے پر انسپکٹرانفورسمنٹ واصف ایوب نے نشہ کی حالت میں سیینئر خاتون آفیسر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
نجی ٹی وی "ایکسپریس نیوز "کے مطابق گزشتہ شام راوی زون سے متعلقہ انسپکٹر انفورسمنٹ واصف ایوب نے نشہ کی حالت میں زونل آفیسر پارس زبیر کے دفتر داخل ہو کر عملے کی موجودگی میں ناصرف خاتون آفیسر پر حملہ کیا بلکہ جان سے مار دینے کی دھمکیاں بھی دیں، خاتون آفیسر پارس کے سر سے ڈوپٹہ اتار کر تھپڑ رسید کیے جبکہ عملہ نے بیچ بچاؤ کرتے ہوئے ڈپٹی ایم او آر راوی ٹاؤن پارس زبیر کو بچایا، اس دوران ملزم واصف ایوب خاتون آفیسر کا سرکاری ریکارڈ بھی اٹھا کر اپنے ساتھ لے گیا،پولیس نے خاتون آفیسر پارس زبیر کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔