انگلینڈ نے فیصلہ کن میچ میں پاکستان کو شکست دے کر سریز اپنے نام کرلی

انگلینڈ نے فیصلہ کن میچ میں پاکستان کو شکست دے کر سریز اپنے نام کرلی
انگلینڈ نے فیصلہ کن میچ میں پاکستان کو شکست دے کر سریز اپنے نام کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی ٹوئنٹی سریز کے آخری اورفیصلہ کن  میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 68سکور سےشکست دے کر سریز اپنے نام کرلی۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں3وکٹوں کے نقصان پر209رنز بنائے جس کے جواب میں قومی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 142رنز ہی بنا سکی۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی ٹیم کا آغاز اچھا رہا، دونوں اوپنرز نے 39 رنز کی شراکت داری بنائی لیکن پھر ایلکس ہیلز 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔انگلش ٹیم کو دوسرا نقصان فل سالٹ کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 20 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے، اس کے علاوہ بین ڈکٹ 30 رنز پر پویلین لوٹے۔

101 کے مجموعی اسکور پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد ڈیوڈ ملان اور ہیری بروک نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا سکور 20 اوورز میں 209 رنز تک پہنچایا۔ملان 47 گیندوں پر 78 اور ہیری بروک 29 گیندوں پر 46 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کے 210 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز انتہائی برا رہا، اوپنر بابر اعظم 4 اور رضوان صرف ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔پاکستان کو تیسرانقصان افتخار احمد کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 16 گیندوں پر 19 رنز بناکر پویلین لوٹے،اس کے علاوہ خوشدل شاہ 25 گیندوں پر 27 اور آصف علی 9 گیندوں پر 7 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔

شان مسعود نے 56 رنز کی اننگز کھیلی پر وہ بھی ٹیم کو کامیابی نہ دلواسکے۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں پر رنز بنائے، یوں انگلش ٹیم نے رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز 3-4 سے اپنے نام کرلی۔

مزید :

کھیل -