محکمہ ریلوے کا کرایوں میں کئی گنا اضافہ

محکمہ ریلوے کا کرایوں میں کئی گنا اضافہ
 محکمہ ریلوے کا کرایوں میں کئی گنا اضافہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ ریلوے نے کرایوں میں کئی گنا اضافہ کردیا ۔اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خیبر میل لاہور سے کراچی اے سی سلیپر کا کرایہ 11 ہزار روپے کردیا گیا ہے، خیبر میل اے سی بزنس کا کرایہ 8 ہزار روپےکردیا گیا ہے جب کہ خیبر میل اے سی سٹینڈرڈ کا کرایہ 4200 سے بڑھا کر 7 ہزار روپےکردیا گیا ہے، خیبر میل اکانومی کلاس کا کرایہ 3 ہزار روپےکردیا گیا ہے۔ 

کراچی ایکسپریس کا لاہور سےکراچی اے سی سلیپرکلاس کا کرایہ 9 ہزارروپےکردیا گیا ہے،کراچی ایکسپریس اے سی بزنس کا کرایہ 5 ہزار 700 سے بڑھا کر 7ہزار روپےکردیا گیا، کراچی ایکسریس اے سی سٹینڈرڈ کلاس کا کرایہ 4ہزار 150سے بڑھا کر 5 ہزار روپے جب کہ کراچی ایکسپریس اکانومی کلاس کا کرایہ 3 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔قراقرم ایکسپریس کا لاہور  سےکراچی اکانومی کلاس کا کرایہ 3ہزار روپے کردیا گیا ہے، قراقرم ایکسپریس اے سی بزنس کا کرایہ 9 ہزار روپے  اور اے سی سٹینڈرڈ کا کرایہ 8 ہزارروپےکر دیا گیا ہے۔

لاہور سے کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس اے سی بزنس کا کرایہ 9 ہزار روپے ہوگیا ہے، رحمان بابا اے سی اسٹینڈرڈکا کرایہ بڑھا کر 8 ہزار روپےکردیا گیا، رحمان بابا ٹرین کی اکانومی کلاس کا کرایہ بڑھا کر 3ہزار روپےکر دیا گیا۔ لاہور سےکراچی پاک بزنس ایکسپریس میں اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 7ہزار روپے کردیا گیا ہے، پاک بزنس ایکسپریس اے سی سٹینڈرڈ کا کرایہ 5 ہزار اور اکانومی کلاس کا کرایہ 3 ہزار روپے کر دیا گیا۔

مزید :

قومی -