پنجاب حکومت نے لمپی سکن کی ویکسین خریدنے کی منظوری دے دی

پنجاب حکومت نے لمپی سکن کی ویکسین خریدنے کی منظوری دے دی
پنجاب حکومت نے لمپی سکن کی ویکسین خریدنے کی منظوری دے دی

  

لاہور (اپنے نمائندے سے ) سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ نے ویکسین کی خریداری کے لیے ڈیڑھ ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کر لی مزید معلوم ہوا ہے کہ ڈیڑھ ارب روپے سے 60 لاکھ ویسکین کی خوراکیں خریدی جائیں گی محکمہ  لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے اقدامات سے لمپی اسکن بیماری کو پھیلنے سے روکنے کا دعوی بھی کیا گیا ہے سندھ نے 40 لاکھ، کے پی کے نے 13 لاکھ اور بلوچستان نے 2 لاکھ ویکسین کی خوراکیں خریدی گی جبکہ پنجاب میں لمپی اسکن بیماری کے کنٹرول کیلئے اوپن ٹینڈر کے ذریعے ویکسین خریدی جائے گی ۔

اسی طرح پنجاب کے 80 فیصد جانور کو لمپی اسکن بیماری سے بچائو کی  ویسکین لگائی جائے گی اور ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ لمپی اسکن سے بچائو کی ویکسین کی خریداری کا عمل دیکھیں گے

مزید :

قومی -