مکی آرتھر نے بھارت میں پاکستانی ٹیم کو جوائن کرلیا
حیدر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے بھارت میں موجود پاکستان ٹیم کو ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر نے جوائن کر لیا۔
مکی آرتھر انگلینڈ سے کاؤنٹی کرکٹ میں اپنی مصروفیات کے اختتام پر بھارت پہنچے ہیں۔مکی آرتھر اس سے قبل ایشیا کپ میں چند میچز کے لیے قومی ٹیم کے ساتھ تھے تاہم وہ اب مکمل طور پر پاکستان ٹیم کے ساتھ موجود رہیں گے۔پاکستان ٹیم آج سہ پہر کے سیشن میں ٹریننگ کرے گی پاکستان کا دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف شیڈول ہے۔