فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس: ایم کیو ایم کا بھی نظرثانی درخواست واپس لینےکا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے بھی سپریم کورٹ میں دائر نظر ثانی درخواست واپس لینےکا فیصلہ کرلیا۔
وکیل ایم اکیو ایم عرفان قادر کا کہنا ہےکہ میرے مؤکل نے فیض آباد دھرنا کیس میں نظر ثانی درخواست واپس لینےکا کہا ہے، ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کو اس ضمن میں آ گاہ کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل 28 ستمبرکی سماعت میں وکیل کی عدم حاضری پر سپریم کورٹ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے ایم کیو ایم سے درخواست واپس لینے یا کارروائی جاری رکھنے سے متعلق جواب مانگا تھا۔
یادرہےکہ ایم کیو ایم سے قبل وفاق، آئی بی، الیکشن کمیشن اور پیمرا سمیت پی ٹی آئی بھی درخواستیں واپس لے چکی ہے جب کہ شیخ رشیدکے وکیل نے مقدمے میں التوا کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔