پرستاروں کی محبت میرا سب سے قیمتی سرمایہ ہے، مہک نور
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ مہک نور نے کہا ہے کہ پرستاروں کی جانب سے جو داد ملتی ہے وہ فنکاروں کےلئے آکسیجن کی حیثیت رکھتی ہے اور اس سے کام کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے ، تمام تھیٹروں میں کام کیاہے لیکن الحمرا میں کام کرنے کی خواہش باقی ہے ۔انہوںنے بتایا کہ گزشتہ چند ہفتوں سے شالیمار تھیٹر میں پرفارم کر رہی ہوں اورصرف لاہور ہی نہیں سارے پنجاب سے پرستار پرفارمنس دیکھنے آرہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ جب پرستار کسی فنکار کویہ بتاتے ہیں کہ وہ دوسرے شہر سے ان کی پرفارمنس دیکھنے آئے ہیں تو دل خوشی سے باغ باغ ہو جاتا ہے ،کسی بھی فنکار کو موقع پر داد مل جائے تو وہ اس کے لئے سب سے بڑا انعام ہوتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ میں نے دو درجن سے زائد پشتو فلموں میں بھی کام کیاہے ، میری خواہش ہے مجھے اردو اور پنجابی فلموں میں بھی کاسٹ کیا جائے کیونکہ مجھے اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ ہے ۔