قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے سکواڈ جوائن کرلیا
حیدر آباد (نیٹ نیوز)بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کیلئے حیدرآباد میں موجود قومی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں ٹریننگ میں حصہ لیا ٹیم کے کھلاڑیوں نے گزشتہ روز سہ پہر 2 سے 5 بجے پریکٹس سیشن میں شرکت کی، جس میں کھلاڑی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ ڈلرز میں حصہ لیا اور کھیل میں بہتری کے لئے کوچز کی زیرنگرانی خوب مشقیں کیں اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر بھی موجود تھے۔