ایک ہفتہ میں1546 کالزپر فوری رسپانس عمل میں لایا گیا، ایس پی ڈولفن 

    ایک ہفتہ میں1546 کالزپر فوری رسپانس عمل میں لایا گیا، ایس پی ڈولفن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کر ائم رپو رٹر) ایس پی ڈولفن زوہیب نصر اللہ رانجھا نے ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو کی گزشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہیلپ لائن پر موصول1546 کالزپر فوری رسپانس عمل میں لایا گیا چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 6 ملزمان گرفتارکئے گئے ملزمان کے قبضہ سے3 موٹر سائیکلیں، موبائل فون اور ہزاروں روپے نقدی برآمدکی گئی۔ اسلحہ کے خلاف کریک ڈاو_¿ن کرتے ہوئے8 پستول، میگزین اورمتعدد گولیاں قبضہ میں لی گئیں۔ منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران شراب، بیئر کین، چرس و ہیروئن برآمد کی گئیں دورانِ پٹرولنگ 8 اشتہاری، 48 عادی مجرمان گرفتار جبکہ 5 عدالتی مفروران بھی حراست میں لئے گئے دورانِ پٹرولنگ کوائف کی تصدیق نہ ہونے پر 194 گاڑیاں وموٹر سائیکلیں تھانوں میں بند جبکہ79 اشخاص کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ ون ویلنگ میں ملوث6 جبکہ پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتارکئے گئے۔

 ایس پی ڈولفن زوہیب نصر اللہ رانجھا نے ٹیموں کو موثر پٹرولنگ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پٹرولنگ کے حوالے سے تمام ٹیموں کی میں خود مانیٹرنگ کروں گا۔ 

مزید :

علاقائی -