پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں8روپے کمی ناکافی،فائزہ ملک

Oct 02, 2023

لاہور(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی سیکرٹری اطلاعات اور سابق ایم پی اے فائزہ ملک نے نگران حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں صرف 8روپے کی کمی کو ناکافی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ نگران وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں صرف 8 روپے کی کمی کی گئی ہے جس سے عوام نا خوش ہیں اس لیئے ہم بھی پیٹرول کی قیمتیں مزید کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں نگران حکومت نے ا?نے کے بعد کئی مواقع پر اضافہ کیا کچھ دن پہلے تو26 روپے تک فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا اس کے بعد صرف8 روپے کم کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا اس کمی سے نہ تو مہنگائی میں کوئی کمی آئے گی اور نہ ہی ٹرانسپوٹررز کرایوں میں کمی کریں گے جب روپے کی قدر بہتر ہوئی ہے اور ڈالر کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے تو اس کا سارا فائدہ صارف یعنی عوام کو ملنا چاہیے جب عوام پر بوجھ ڈالنا ہوتا ہے تو تب بغیر سوچے سمجھے یہ بوجھ عوام پر ڈال دیا جاتا ہے۔ پیپلز پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ صرف پیٹرول ہی نہیں بلکہ اشیائے خوردونوش اور اشیائے صرف کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے کوئی سبزی دوسو روپے کلو سے کم نہیں ہے ادرک،آلو،پیاز کی قیمتوں کو بھی کم کیا جائے۔

 اب تو دال روٹی کو بھی غریبوں کی پہنچ سے دور کردیا گیا ہے افسوس کا مقام ہے کہ بدترین مہنگائی کی وجہ سے غریبوں کا روح اور جسم کا رشتہ کمزور سے کمزور تر ہوریا ہے جس کی ذمے دار نگران حکومت ہے۔

مزیدخبریں