متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

    متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 دبئی (آئی این پی ) متحدہ عرب امارات میں فیول پرائس کمیٹی نے اکتوبر 2023 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں کی منظوری دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیٹرول سپر 98 جو ستمبرمیں 3.42 درہم میں فراہم کیا جا رہا تھا۔ اب یکم اکتوبر سے اس کی قیمت بڑھ کر 3.44 درہم میں فروخت کیا جائے گا۔ پیٹرول سپیشل 95 جو ستمبر میں 3.31 درہم میں دستیاب تھا، اب اضافے کے بعد یکم اکتوبر سے 3.33 درہم میں دستیاب ہوگا۔ای پلس 91 کے نرخ جو ستمبر میں 3.23 درہم تھے۔ اکتوبر میں اضافے کے بعد 3.26 درہم ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈیزل کی نئی قیمت 4.57 درہم مقرر کی گئی ہے۔ ستمبر میں ڈیزل 3.40 درہم میں فروخت کیا جا رہا تھا۔

یو اے ای

مزید :

صفحہ آخر -