کوٹلی ستیاں بوریوالہ میں ٹریفک حادثات ، 5افراد جاں بحق
کوٹلی ستیاں ، بوریوالہ (این این آئی)کوٹلی ستیاں میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ مسافر وین کے بریک فیل ہونے سے پیش آیا پولیس ذرائع نے بتایا کہ مسافر وین راولپنڈی سے کوٹلی ستیاں جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی پولیس ذرائع نے بتایا کہ مقامی افراد کی جانب سے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں جبکہ ریسکیو ٹیموں کو بھی طلب کر لیا گیا دوسری جانب بورے والا میں چیچہ وطنی روڈ پر انتہائی المناک حادثہ میں دو افراد جاں بحق ہوگئے تفصیلات کے مطابق 431/ ای بی کے قریب تیز رفتار مسافر بس نے دو موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا موٹر سائیکل سوار دونوں افراد موقع پر دم توڑ گئے حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور جاں بحق افراد کی نعشیں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیں پولیس کے مطابق بس ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
حادثے