سیاسی جماعتوں کو انسانی قدار اور حقوق کے تحفظ کیلئے متحد ہونا چاہیے : مولانا شیرانی 

  سیاسی جماعتوں کو انسانی قدار اور حقوق کے تحفظ کیلئے متحد ہونا چاہیے : ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    کوئٹہ (آن لائن )رہبرِ جمعیت مولانا محمد خان شیرانی نے کہاہے سیاسی جماعتوں کے درمیان جن امور پر اتفاق ہے ان کو باہمی ربط کی بنیاد بنانا چاہیے اور جن چیزوں کے حوالے سے اختلاف ہو اس میں ایک دوسرے کی تردید نہیں کرنی چاہیے کیونکہ ہم ایک دوسرے کا راستہ روک نہیںسکتے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں اپنے زیر صدارت کل جماعتی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ پاکستان میں یونٹوں کو برابری کی حیثیت نہ دینے کی وجہ سے ملک مشکلات کا شکار ہے ہمیں بنیادی انسانی اقدار اور حقوق کی تحفظ کیلئے متحد ہونا چاہیے اور آپس میں برداشت کا ماحول قائم کرنا چاہیے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے مشترکہ مشاورتی پلیٹ فارم کی تشکیل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کی تمام سیاسی قوتوں کے درمیان مشترکہ اہداف کا تعین اور ان کیلئے مشترکہ کاوشیں وقت کی ضرورت ہے ، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی صدر احمد جان ،جے یو آئی (س )کے صوبائی امیر مفتی عبدالواحد بازئی ، مرکزی جمعیت اہل حدیث کے صوبائی نائب امیر مولانا عصمت اللہ سالم، مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن غلام نبی مری ، پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر صوبائی نائب صدر نوابزادہ امین خان جوگیزئی ، کوئٹہ بار کے جنرل سیکرٹری چنگیز حیءبلوچ اور اجلاس میں تمام شریک جماعتوں کی طرف سے مستقل مشاورتی فورم کو فعال کرنے کیلئے صوبائی صدر سمیت چار چار ارکان کے ناموں کی فہرست بنائی گئی مشاورتی فورم کا آئندہ اجلاس پانچ اکتوبر بروز جمعرات سہ پہر تین بجے مولانا محمد خان شیرانی کے رہائش گاہ میں طلب کر لیا گیا۔

مولانا شیرانی

مزید :

صفحہ آخر -