سوات، ٹرک الٹنے، سیاحوں کی گاڑی دریا میں گرنے سے 26 افراد زخمی

  سوات، ٹرک الٹنے، سیاحوں کی گاڑی دریا میں گرنے سے 26 افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 سوات(این این آئی)سوات کے علاقے مدین کے مقام پر ٹرک الٹنے سے ایک ہی خاندان کے20 افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق موسم گرما کاسیزن سوات میں گزارنے کے بعد افغان خاندان واپس پشاور جارہا تھا کہ اس دوران ٹرک ڈرائیور سے بے قابوہوکر الٹ گیا جس کے نتیجے میں گاڑی میںسوار ایک ہی خاندان کے 20افراد زخمی ہوگئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ریسکیو میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی اور بعدازاں انہیں سول ہسپتال مدین منتقل کردیاگیا جہاں سے 6زخمیوں کو حالت تشویشناک ہونے پر سیدوشریف ہسپتال منتقل کیا گیا دوسری جانب تحصیل بحرین کے علاقے کیدام کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث دریائے سوات میں گرنے سے 6 افراد زخمی ہوگئے ریسکیو ترجمان کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو نکال کر انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے سول ہسپتال مدین منتقل کر دیا۔

سوات حادثہ 

مزید :

صفحہ آخر -