شیڈول تبدیل ،ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی اجلاس اب بدھ کو ہوگا
اسلام آباد( آن لائن ) اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے پروگرام میں تبدیلی کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس اب بدھ کو ہوگا، ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کریں گے، اجلاس میں سول اور عسکری حکام شرکت کریں گے، اجلاس میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لینے کےساتھ ساتھ زراعت، معدنیات، کان کنی، توانائی اور آئی ٹی سے متعلق منصوبوں کی منظوری دی جائےگی ۔
شیڈول تبدیل