پاکستان کی چین اور نائیجیریا کے قومی دنوں پر مبارکباد
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے چین اور نائیجیریا کو ان کے قومی دنوں پر مبارکباد دی ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے اتوار کو ایکس (سابق ٹویٹر) پر اپنی پوسٹ میں پاکستان کی جانب سے عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن کے موقع پر چینی عوام اور حکومت کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔انہوں نے وفاقی جمہوریہ نائیجیریا کے عوام اور حکومت کو بھی یکم اکتوبر کو ان کے یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔
مبارکباد