پاکستان، قازقستان، قطر، ترکیہ  ازبکستان کی سپیشل فورسز کی مشترکہ مشقیں 

    پاکستان، قازقستان، قطر، ترکیہ  ازبکستان کی سپیشل فورسز کی مشترکہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ ملٹی نیشنل جوائنٹ سپیشل فورسز مشقوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مشقوں میں پاکستان، قازقستان، قطر، ترکیہ اور ازبکستان کی اسپیشل فورسز نے حصہ لیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے بتایا کہ 2 ہفتے طویل ایکسٹرنل برادر ہڈ مشق 2 کا آغاز 17 ستمبر کو بروتھا میں ہوا، کور کمانڈر 11 کور نے اختتامی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ڈی جی ملٹری ٹریننگ اور جنرل آفیسر کمانڈنگ اسپیشل سروسز گروپ نے بھی مشق میں شرکت کی، مشق کرنے والے دستوں اور دوست ممالک کے افسران نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے کہا کہ آخری دن مشق میں شریک ممالک کی اسپیشل فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا، مشق کا مقصد برادر ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد مستقبل کے فوجی تعاون کےلئے باہمی دلچسپی کے شعبوں کی نشاندہی کرنا بھی ہے، مشق سے انسدادِ دہشتگردی کےخلاف مشترکہ کوششوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

مشقیں

مزید :

صفحہ اول -