ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی ، کرنسی اسمگلرز کیخلاف کریک ڈاﺅن ،239گرفتار

ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی ، کرنسی اسمگلرز کیخلاف کریک ڈاﺅن ،239گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        لاہور( این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)کا حوالہ ہنڈی اور کرنسی اسمگلرز کے خلاف بھرپور کریک ڈاﺅن جاری ہے۔حکام کے مطابق ایف آئی اے نے 6 ہفتوں کے دوران 172 چھاپہ مار کارروائیوں میں درجنوں ملزمان کو گرفتار کرکے 67 کروڑ 16 لاکھ روپے مالیت کی ملکی و غیرملکی کرنسی برآمد کرلیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملک گیر چھاپوں کے دوران متعدد عمارتوں اوردکانوں کو سیل کیا گیا، چھاپوں کے دوران 239ملزمان گرفتار کئے گئے،177مقدمات درج ہوئے جبکہ 26انکوائری پر تفتیش مکمل کی گئی۔خیبرپختونخوا h زون سے 101، لاہور زون 15، گجرانوالہ زون 24، فیصل آباد زون 21 اور ملتان زون نے 19ملزمان کو گرفتار کیا۔ اسلام آباد زون 11،کراچی زون 22 ،حیدرآباد اور بلوچستان زون نے 13،13ملزمان کو گرفتار کیا۔ کارروائیوں کے دوران ملزمان سے متعدد رسیدیں اور موبائل فونز بھی برآمد ہوئے،گرفتار کئے گئے ملزمان بغیر لائسنس کرنسی کی ایکسچینج میں ملوث تھے۔

حوالہ ہنڈی

مزید :

صفحہ اول -