جلوزئی پولیس نے صالح خانہ قمار بازی کی محفل الٹ دی، 4 ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار

  جلوزئی پولیس نے صالح خانہ قمار بازی کی محفل الٹ دی، 4 ملزمان رنگے ہاتھوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پبی ( نما ئندہ پاکستان)جلوزئی پولیس نے صالح خانہ قمار بازی کی محفل الٹ دی۔ 04 ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار۔داو پر لگی ہزاروں کی رقم اور الات قمار بازی قبضہ پولیس۔ مقدمہ درج کیا سرتاج خان ایس ایچ او جلوزئی کو باوثوق زرائع سے اطلاع ملی کہ جلوزئی کے علاقے میں صالح خانہ کے پہاڑوں پر قمار بازی کی محفل سجائی جاتی ہے۔اطلاع کو مصدقہ جان کر مخبروں کا نیٹ ورک فعال بنایا گیا۔پولیس نفری کو ہمراہ لیکر کامیاب چھاپہ لگا کرملزمان اجبر حسین ،شہزاد گل ساکن صالح خانہ ،حضرت حسین ساکن پاڑہ چنار اور ہشملی ساکن ڈاگ بیسود کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔داو پر لگی ہزاروں کی رقم اور الات قمار بازی قبضہ پولیس میں لیکر ملزمان کو تھانہ جلوزئی منتقل کیا گیا۔ملزمان کیخلاف مقدمہ درج رجسٹر کر کے مزید تفتیش جاری ہے