بی آرٹی ریڈلائن منصوبہ، ملیر کینٹ سے صفورا جانے والا راستہ بری طرح متاثر

    بی آرٹی ریڈلائن منصوبہ، ملیر کینٹ سے صفورا جانے والا راستہ بری طرح متاثر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بی آر ٹی ریڈ لائن میں ملیر کینٹ چھ نمبر چیک پوسٹ سے صفورا جانےوالی سڑک پر تعمیراتی کام سے متاثرہ اطراف کے رہائشیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے، کراچی ریونیو جوڈیشل سوسائٹی، کی سیوریج لائن کو معیار کے مطابق مین لائن سے جوڑنے کا مطالبہ کیا۔شرکاءنے کراچی ریونیو جوڈیشل سوسائٹی کے راستوں کی بحالی، سیوریج لائن کو مین لائن سے معیار کے مطابق جوڑنے اور تعمیرات کے دوران پانی کی متاثرہ لائن کی بحالی کا مطالبہ بھی کیا،ریڈلائن کے تعمیراتی کام کے دوران ملیرکینٹ چھ نمبر چیک پوسٹ سے صفورا جانےوالی سڑک پر بری طرح متاثر ہے، سیوریج اور پانی کی لائنیں متاثر ہوچکی ہیں جس کے باعث اطراف کے رہائشی شدید پریشانی کا شکار ہیںواضح رہے کہ معیار کے مطابق کسی بھی منصوبے کے تحت بہتر متبادل راستے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو جاری رکھنا ٹھیکہ حاصل کرنے والی کمپنی کی ذمہ داری ہوتا ہوتا ہے۔