محکمہ صحت، پرچیز معاملات میں شفافیت لانے کےلئے گریڈ17کے افسروں کی تعیناتی کا فیصلہ، پیپر ورک مکمل ، کام تیز
ملتان(وقائع نگار )محکمہ صحت ملتان میں پرچیز کے معاملات میں شفافیت لانے کے لئے سٹور کیپر،کلرک،سینٹری پیٹرول اور دیگر ملازمین کو فارغ کرنے کے لئے گریڈ 17 کے افسران کو لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے پہلے مرحلے میں ڈرگ انسپکٹر ممتاز آباد ٹاون (بقیہ نمبر38صفحہ6پر )
محمد علی خلیل کو پرچیز آفیسر کے اختیارات سونپے گئے ہیں دوسرے مرحلے میں سرکاری ہسپتالوں میں کام کرنے والے اچھی ساکھ کے حامل اور سینئیر فارمسسٹس کو پرچیز شعبہ میں لگایا جائے گا تاکہ پرچیز کے معاملات میں شفافیت لائی جا سکے یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ محکمہ صحت ملتان کے شعبہ پرچیز میں کافی عرصہ سے سینئیر افسران کی جگہ چھوٹے سکیل کے ملازمین کو تعینات کیا ہوا تھا سپیشل سیکرٹری ہیلتھ محمد اقبال نے ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب عالمگیر راو کی سفارشات پر پنجاب بھر کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے شعبہ پرچیز میں کلرکوں اور جونئیرسکیل کے ملازمین کو ہٹا کر گریڈ 17 یا اس سے اوپر کے افسران کو لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔