نشتر ٹو،330میڈیکل آفیسرز کی بھرتی کےلئے آج سے انٹرویوز

      نشتر ٹو،330میڈیکل آفیسرز کی بھرتی کےلئے آج سے انٹرویوز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار)نشتر 2 ہسپتال میں میڈیکل آفیسران کی 330 آسامیوں پر بھرتی کیلئے انٹرویو آج سے شروع ہوں گے بتایا گیا ہے کہ میڈیکل افسران کی 330 آسامیوں پر بھرتی کیلئے تقریبا پانچ ہزار درخواستیں موصول ہوئی تھیں تاہم اس حوالے سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ملتان کے ڈاکٹر عالمگیر ڈاکٹر میاں محمد خضر اور ڈاکٹر شہزاد ملانہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے آواز بلند کرتے ہوئے کہا ہے کہ نشتر ہسپتال 2 کے لیے میڈیکل آفیسر کے انٹرویو ہونے جا رہے ہیں۔ جس میں 330 کے قریب خوش قسمت ڈاکٹرز کی سلیکشن کا فیصلہ ہو گا ہمارے (بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

ذہنوں میں کچھ مدبانہ سوالات ہیں جن کے جوابات تقریبا ہر ڈاکٹر کے لیے جاننا ضروری ہیں کہ ان انٹرویوز میں کیا میرٹ ہو گا اگر میرٹ ہی ہو گا تو اب تک میرٹ لسٹ آویزاں کیوں نہیں کی گئی سلیکشن پیراشوٹر کی ہوگی یا گراس روٹر کی ہوم انسٹیٹیوٹ کے امیدواران کے لیے کتنی سیٹ ہیں تاہم ان سوالوں کے جواب مقتدر حلقوں سے ملنا مشکل ہیں ادھر بتایا جا رہا ہے کہ بھرتی کیلئے 90 نمبر تعلیمی قابلیت اور تجربہ کی بنیاد پر دئیے جائیں گے جبکہ 10 نمبر انٹرویو پینل دے گا جبکہ نشتر کے لئے کوئی کوٹہ نہیں ہے جبکہ نتائج انٹرویو کے دن ہی اپ لوڈ کر دئیے جائیں گے۔