میلسی، عدالتی اہلکاروں پر ملزم کا حملہ، تشدد، وردی پھاڑ کر فرار
میلسی (نامہ نگار) سول کورٹ میلسی کی ہدایت پر ریڈر تنویر احمد بیلف شبیر احمد ۔تعمیل کنندہ خاور عباس ،اور دیگر اہلکاروں شاہد اقبال ،محمد فاروق ۔محمد اسحاق کے ہمراہ علشبہ بتول بنام قمر وکیل مقدمہ ڈگری ہونے پر مطلوب ملزم فلک شیر کو تھانہ میراں پور کی حد میں گرفتار کر نے کی کوشش کی ۔جبکہ ڈگری پانے والے گل محمد اوراس کی اہلیہ شمیم مائی نے فلک شیر کے گھر کی نشاند(بقیہ نمبر18صفحہ6پر )
ہی کی مگر عدالتی اہلکاروں کی جانب سے حکم عدالت دکھانے کے باوجود فلک شیر مشتعل ہو گیا اور شور مچا کر رشتہ داروں اختر ۔رستم ،نواز مائی ۔نذیر مائی ،علشبہ بلال ،کلثوم مائی کو بلوا لیا ۔خواتین اور مرد ملزمان نے فلک شیر کے ہمراہ اہلکاروں پر حملہ کر کے خاور عباس تعمیل کنندہ کی وردی پھاڑدی اس کی جیب سے گرنے والی رقم4732 روپے کلرڈ فوٹو کاپی شناختی کارڈ چابیاں زبردستی اٹھالیں اور واپسی طلب کر نے پر تکرار کرتے رہے ۔اہلکاروں کو قتل کی دھمکیاں دیں ۔کار سرکار میں مداخلت کی ۔تاہم شبیر احمد بیلف نے 15 پر فون کیا تو میلسی سرکل تھانہ میراں پور پولیس موقع پر پہنچ گئی ملزمان فرار ہوگئے جن کے خلاف. پولیس نے 353/186 /148/149ت پ کے تحت مقدمہ نمبر392/23 درج کر لیا ۔