ملتان چیمبر آف کامرس میں اہم اجلاس، سالانہ رپورٹ پیش

    ملتان چیمبر آف کامرس میں اہم اجلاس، سالانہ رپورٹ پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(نیوزرپورٹر)یوان تجارت و صنعت ملتان کے صدر میاں راشد اقبال نے کہا ہے کہ بڑھتی بجلی گیس پٹرول قیمتوں کو کنٹرول ڈالر کی قیمت کو مستحکم کیا جائے کاروباری و تجارتی برادری کو ٹیکسوں کے بوجھ سے نکالا جائے تاکہ عام آدمی کو ریلیف ملے نت نئے اور بے وجہ ٹیکسوں کا اطلاق ختم کیا جائے ٹیکسز نفاذ سے قبل اسٹیک ہولڈرز ٹریڈ باڈیز سے مشاورت کی جائے پاکستان میں بننے والی مصنوعات کی حوصلہ افزائی کے لیے درآمدات کی حوصلہ شکنی کرکے مقامی انڈسٹری کے فروغ کے لیے کام کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان تجارت و صنعت ملتان (بقیہ نمبر1صفحہ6پر )

کی 64ویں سالانہ اجلاس عام کے موقع پر سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کیا اس موقع پر سینیئر نائب صدر ایوان ندیم احمد شیخ،نائب صدر شیخ محمد عاصم سعید،سابق صدور سینیئر ارکان،مجلس عاملہ کے اراکین اور ممبران اجلاس عام میں شریک تھے میاں راشد اقبال نے سال 2022-23کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور کہا کہ بڑھتی بجلی،گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ڈالر کی مستحکم قیمت کے بغیر معاشی استحکام ناممکن ہے حکومت بڑی برآمدی صنعتوں پر بجلی کی قیمت حسب سابق 9سنٹ پر جاری رکھے ٹیکسٹائل سیکٹر ملکی معیشت میں اہمیت کا حامل ہے حکومت کو چاہیے کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کے استحکام کے لیے انڈسٹری سے منسلک لوگوں کی مشاورت سے لانگ ٹرم و شارٹ ٹرم پالیسیاں بنائے تاکہ یہ سیکٹر بحران سے نکل سکے اور ملکی برآمدات میں اضافہ ہو انہوں نے کہا کہ مستبل میں فوڈ سیکورٹی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کئے جائیں بہتر پیداوار کے لیے ویلیو ایڈیشن سیڈ پر ریسرچ کرائی جائے اور اس سلسلہ میں کاٹن کو اولین ترجیح دی جائے انرجی مسائل اور بحران کے حل کے لیے حکومت متبادل زرائع انرجی کے لیے خصوصی اقدامات کرے سولر انرجی کے لیے اسٹیٹ بنک آف پاکستان زیادہ سے زیادہ لوگوں تک قرضہ جات کی ترسیل کے لیے بنکوں کی لمٹ بڑھائے اور بنکوں کو ہدایات جاری کی جائے کہ وہ قرضہ جات کی فراہمی میں آسانیاں پیدا کریں سولر انرجی کے فروغ کے لیے اسٹیٹ بنک کم مارک اپ شرح کے ساتھ قرضہ اسکیم جاری رکھے اور نیٹ میٹرنگ کے لیے عوامی سہولت والی آسان قانون سازی کرے انہوں نے کہا کہ نہری نظام سے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ہائیڈل پاور جنریشن یونٹ بنانے اور ونڈ انرجی کے لیے آسان قانون سازی کرے اجلاس عام میں میاں تنویر اے شیخ،خواجہ محمد یوسف،میاں فرید مغیث شیخ،میاں فضل الہی شیخ،سہیل طفیل،خواجہ عثمان،سید افتخار علی شاہ،خواجہ محمد حسین،صالحہ حسن،شیخ فہیم ستار،خواجہ ندیم شہزاد،رمضان بھٹہ،سیکرٹری جنرل محمد شفیق دیگر نے شرکت کی۔