سائفر کیس میں اہم پیشرفت؛ سپیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کا چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو 4اکتوبر کو عدالت پیش کرنے کا حکم 

سائفر کیس میں اہم پیشرفت؛ سپیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کا چیئرمین پی ٹی آئی اور ...
سائفر کیس میں اہم پیشرفت؛ سپیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کا چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو 4اکتوبر کو عدالت پیش کرنے کا حکم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو4اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے سائفر کیس کے چالان کی نقول کیلئے آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں درخواست دائر کردی ،پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف آفیشل  سیکرٹ عدالت میں پیش ہوئے،وکیل خالد یوسف نے سائفر کیس کے چالان کی نقول حاصل کرنے کیلئے درخواست دائر کردی،سائفر کیس کی نقول کے حصول کی درخواست جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں دائر کی گئی،وکیل خالد یوسف نے کہاکہ سائفر کیس کی تیاری کیلئے ریکارڈ درکار ہے۔

پی ٹی آئی وکیل خالد یوسف کی جانب سے دائر سائفر کیس کی نقول فراہم کرنے کی درخواست منظورکرلی گئی،عدالتی عملے نے کہاکہ سائفر کیس کی نقول فراہم کرنے کیلئے ایک دن درکار ہوگا،عدالتی عملے نے وکیل خالد یوسف سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ چالان کی نقول پرسوں فراہم کردی جائیں گی، چیئرمین پی ٹی آئی  اور شاہ محمود قریشی کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور  شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس میں اہم پیشرفت ہوئی،سائفر کیس کا چالان جمع ہونے کے بعد جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے نوٹس جاری کردیئے ،جج ابو الحسنات نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی اورشاہ محمود قریشی اڈیالہ یل میں قید ہیں،عدالتی پیشی کے حوالے سے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کیا جاتا ہے،4اکتوبر کو چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو عدالت پیش کیا جائے۔