فیض آباد دھرنا کیس ، چیف جسٹس پاکستان نے نظرثانی اپیلوں پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا

Oct 02, 2023 | 12:15 PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں نظرثانی اپیلوں  پر پہلے دن کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا،چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے حکمنامہ جاری کیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق  حکمنامے میں کہا گیاہے کہ فریقین مزید حقائق منسلک کرنا چاہیں تو انہیں مزید ایک موقع فراہم کررہے ہیں،تمام فریقین اپنے جوابات 27اکتوبر تک جمع کرائیں ،کیس کی مزید سماعت یکم نومبر کو کی جائے گی،حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کی جاتی ہے،کچھ فریقین نے پبلک میں کہا وہ جانتے تھے کیا ہوا تھا،کہا گیا فیصلے میں ان کے نقطہ نظر پر توجہ نہیں دی گئی۔

مزیدخبریں