سیاستدان نشانے پر، پس پردہ حکمران کوئی اور ہوتا ہے، فضل الرحمان
خوشاب (ڈیلی پاکستان آن لائن)سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پس پردہ حکمرانی کوئی اور کرتا ہے مگر سیاستدان ہمیشہ عوام کے نشانے پر ہوتے ہیں۔
خوشاب میں جلسے سے خطاب کرتے میں ان کا کہنا تھا کہ قوم کو بتانا ہوگا بہت ہو چکا، اب ووٹ کا فیصلہ نئے زاویے سے کرنا ہوگا، پارلیمنٹ کو ایسے لوگوں سے بھر دیا جاتا ہے جن کو قرآن و سنت سے دلچسپی نہیں ہوتی، اندر سے مذہبی اقدار اور اوپر سے تہذیب کی حیا ہونی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی اداروں کا سب سے زیادہ دباؤ پاکستان پر ہے، ہر چند مہینوں کے بعد آئی ایم ایف ایک نیا معاہدہ کر رہا ہوتا ہے،ہمیں امداد اور قرضے ان کی شرائط پر ملتی ہیں، ہم نے اپنے ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں بیچا ہے، قیمتوں کا اتار چڑھاؤ اب آپ کے ہاتھ میں نہیں ان کے ہاتھ میں ہے۔