ورلڈ کپ وارم اپ میچ، انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو عبرتناک شکست دے کر اپنی کلاس شو کردی

Oct 02, 2023 | 10:46 PM

گوہاٹی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو 77گیندوں پہلے چار وکٹوں سے عبرتناک شکست دے دی ۔ بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے  مقررہ37اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 188رنز بنائےجس کے جواب میں انگلینڈ نے 25ویں اوور میں 6وکٹوں کے نقصان پر 194رنز بنا کر بنگلہ دیش کو عبرتناک شکست دے دی ۔

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ میچ کے دوران بارش کے باعث ڈی ایل ایس میتھڈ کے ذریعے گیم کو37اوورز تک محدود کردیا گیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تانزد حسن 45اور مہدی حسن میراز 74سکور بنا کر سر فہرست رہے جبکہ ان کے علاوہ بنگلہ دیش کا کوئی بھی بلے باز قابل ذکر کار کردگی پیش نہ کر سکا۔انگلینڈ کی جانب سےریس ٹاپلے 3جبکہ ڈیوڈ ویلے  اور عادل رشید 2,2 کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔

مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے بلے بازی شروع کی تو جونی بیرسٹو نے 34، جوز بٹلر نے 30اور معین علی نے 56سکور کی دھواں دار اننگز کھیلی اور ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ 

مزیدخبریں