منشیات کیس، پراسکیوشن سے تفصیلی رپورٹ 17 اکتوبر تک طلب

منشیات کیس، پراسکیوشن سے تفصیلی رپورٹ 17 اکتوبر تک طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے  منشیات کے مقدمے میں گرفتار ملزم عمران علی کی درخواست پر پراسکیوشن سے آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ  17 اکتوبر تک طلب کرلی، دوران سماعت ایڈیشنل آئی جی نے مقدمات کے چالانوں سے متعلق رپورٹ پیش کردی جس میں بتایا گیا کہ بیس ہزار نو سو 79  مقدمات کے چالان التوا ء میں ہیں 2022 کے تمام مقدمات کے چالان جمع ہوچکے ہیں رپورٹ میں کہا گیا کہ لاہور میں 2023 کے 33 مقدمات کے چالان التوا ء میں ہے جبکہ فیصل آباد میں ابھی گیارہ ہزار مقدمات کے چالان التوا ء میں ہیں ایڈیشنل آئی جی نے بتایا کہ فیصل آباد میں چالان جمع کروانے میں پندرہ دن لگیں گے دوران سماعت پراسکیوشن نے بتایا کہ پولیس نے ہمیں بتایا کہ پراسکیوشن میں 1 لاکھ 32 ہزار مقدمات کے چالان جمع کروائے گئے جس کی تصدیق کرلی گئی ہے، چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ ہر ضلع میں کتنے چالان ججز کو مارک ہوچکے ہیں پراسکیوشن اس پر تفصیلی رپورٹ پیش کرے،ہم دیکھنا چاہتے ہیں کیا جو چالان ججز کو مارک ہوئے وہ عدالتی کاز لسٹ میں شامل ہوئے ہیں یا نہیں۔

 رپورٹ طلب 

مزید :

صفحہ آخر -