توہین عدالت کیس‘آئی جی‘سی سی پی او سے جواب طلب

   توہین عدالت کیس‘آئی جی‘سی سی پی او سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے رکن پنجاب اسمبلی امتیاز شیخ کیخلاف مقدمات کی مکمل تفصیلات پیش نہ کرنے پر توہین عدالت کیس میں آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور سے جواب طلب کرلیا، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ عدالت میں پولیس نے غلط بیانی کی اور مقدمات کی تفصیلات مکمل فراہم نہیں کیں بلکہ درخواست گزار کو پرانی تاریخوں میں درج مقدمات میں گرفتار کیا، عدالت کے روبرو مقدمات کی درست تفصیلات پیش نہ کرنے کیساتھ ساتھ اور غلط بیانی بھی کی گئی،توہین عدالت ایک جرم ہے اور عدالت میں غلط بیانی کرنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے،عدالت آئی جی اور سی سی پی او لاہور کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔

توہین عدالت

مزید :

صفحہ آخر -