نیا پاکستان فیز ون میں اپارٹمنٹس  نہ دینے کیخلاف درخواست پر  فریقین سے جواب طلب

      نیا پاکستان فیز ون میں اپارٹمنٹس  نہ دینے کیخلاف درخواست پر  فریقین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہورہائیکورٹ کے جسٹس رسال حسن سید نے نیا پاکستان فیز ون میں اپارٹمنٹس نہ دینے کیخلاف درخواست پر ڈی جی ایل ڈی و فریقین سے جواب طلب کرلیا،وقاص اعوان سمیت 131 متاثرین کے وکیل محمد یوسف علوی نے موقف اختیار کیاکہ نیا پاکستان ایل ڈی اے سکیم فیز ون 2021 میں منظور کیا گیا ایک ہزار اپارٹمنٹس کم آمدنی والے افراد کو الاٹ کئے گئے حکومت نے ایل ڈی اے کو پراجیکٹ مکمل کرنے کی ذمہ داری سونپی، بینکوں کے ذریعے اپارٹمنٹس کی قیمت حکومت کو ادا کردی گئی، پالیسی کے مطابق ڈیڑھ سال کے اندر اندر اپارٹمنٹس مکمل کرکے  دینا تھے، چار سال گزرنے کے باوجود ایل ڈی اے نے اپارٹمنٹس نہیں بنائے، عدالت حکومت کو اپارٹمنٹس تیار کرکے حوالے کرنے کا حکم دے۔

 اپارٹمنٹس

مزید :

صفحہ آخر -