اصل ٹارگٹ ایران، بھارت، اسرائیل کا غیر اعلانیہ اتحاد بن گیا: مشاہد حسین
اسلام آباد(آئی این پی) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ مشرق وسطی کو ایک نہ ختم ہونے والی جنگ کی طرف دھکیلا جا رہا ہے،خطے میں کشیدگی کا پاکستان پر براہ راست کوئی اثر نہیں پڑے گا،آرمی چیف جنرل عاصم منیر مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین پر عوامی جذبات کی ترجمانی کرتے ہیں،اسرائیل کا اصل ٹارگٹ ایران ہے، لبنان یاحزب اللہ نہیں ہے، ایرانی بھائیوں کومشورہ دوں گا آپ ردعمل نہ دیں آپ کیلئے ٹریپ ہے۔ایک انٹرویو میں مشاہد حسین سید نے کہا کہ نیتن یاہوکوپتہ ہے جس دن جنگ ختم ہوگی اس کی حکومت ختم ہوجائے گی۔ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ حزب اللہ بہانہ ہے اصل نشانہ ایران ہے، اسرائیل کی کوشش ہے کسی طرح ایران اس جنگ میں کودجائے، اسرائیل ایران کوٹریپ کرنے کی کوشش کررہاہے، ایرانی بھائیوں کومشورہ دوں گا آپ ردعمل نہ دیں آپ کیلئے ٹریپ ہے۔ سابق سینیٹر نے کہا کہ امریکا میں اس وقت حکومت نہیں وہاں اسٹیبلشمنٹ کام کر رہی ہے، اسرائیل کے معاملے پر جو کچھ ہو رہا ہے امریکی اسٹیبلشمنٹ کررہی ہے، اسرائیل کااصل ٹارگٹ ایران ہے، لبنان یاحزب اللہ نہیں ہے، ایران اگرردعمل دیگاتواسرائیل کے ٹریپ میں آجائیگا، اسرائیلی کارروائیوں کی وجہ سے اب ایران کو ایٹم بم بنانے سے کوئی نہیں روک سکتا، لیگی رہنما نے مزید کہا کہ مشرق وسطی کو ایک نہ ختم ہونے والی جنگ کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، مشرق وسطی کشیدگی کے 3بڑے کھلاڑی اسرائیل، امریکا اور ایران ہیں، مشرق وسطی کشیدگی کا پاکستان پر براہ راست کوئی اثر نہیں پڑے گا۔مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ اس حقیقت سے انکار نہیں اسرائیل بھارت گٹھ جوڑ ہے، اس حقیقت سے بھی انکار نہیں ہندوستان ہمارا دشمن ہے، خدانخواستہ بھارت پاکستان پر جارحیت کرتا ہے تو امریکہ اس کی حمایت کرے گا۔
مشاہد حسین