وفاقی حکومت نے محکمہ بہبود آبادی  کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا

          وفاقی حکومت نے محکمہ بہبود آبادی  کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آ باد (آئی ا ین پی) وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ اقدامات کے تحت محکمہ بہبود آبادی کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔  حکومتی ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ سے رائٹ سائزنگ اقدامات کے تحت تجویز کی منظوری لی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے فیصلے پر عمل درآمد کی ذمہ داری وفاقی وزارت صحت کو دی گئی ہے اور فیصلہ وفاقی حکومت کاحجم کم کرنے کے پیش نظرکیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ رائٹ سائزنگ اقدامات میں مختلف اداروں کی بندش اور نجکاری شامل ہے جبکہ مختلف اداروں اور ڈویژنز کو ضم کرنے سمیت دیگر اقدامات بھی منصوبے کا حصہ ہیں۔

وفاقی حکومت 

مزید :

صفحہ اول -