روزگار کی تلاش میں جانے والے سینکڑوں پاکستانی کمبوڈیا میں پھنس گئے
اسلام آباد (این این آئی)روزگار کی تلاش میں جانیوالے سینکڑوں پاکستانی کمبوڈیا میں پھنس گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق روزگار کی تلاش میں جانیوالے سینکڑوں پاکستانی کمبوڈیا میں پھنس گئے ہیں، پاکستان میں سمگلرز نے نوجوانوں کو جھانسہ دے کر کمبوڈیا بھیجا تھا۔نوجوانوں کی جانب سے حکومت پاکستان سے رہائی کی درخواست کی گئی ہے۔متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کو ڈیٹا انٹری کا بتا کر بھیجا گیا تھا، اب ہمیں کمروں میں بند کر کے رکھا ہوا ہے اور رہائی کیلئے پیسوں کا تقاضہ کر رہے ہیں۔متاثرہ شخص نے بتایا کہ تمام لوگوں کا تعلق پاکستان پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔ادھر کمبوڈیا میں پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ٹھوس کوششیں کر رہے ہیں، سفارتخانے نے مداخلت کرکے 90 پاکستانیوں کو رہائی دلوائی ہے۔
کمبوڈیا