ٹیسٹ سیریز، انگلینڈ کرکٹ ٹیم آج پاکستان پہنچے گی

Oct 02, 2024

                                                                                     لاہور(سپورٹس رپورٹر)انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کیخلاف  تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لئے آج  ملتان پہنچے گی۔  دوسری جانب  قومی ٹیسٹ اسکواڈ  کی  سیریز کیلئے تیاریوں کا آغاز آج سے  ہوگا،ٹیسٹ سیریز سے قبل ٹیم مینجمنٹ  نے ا ٓٹھ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لئے،تمام کھلاڑی ناکام رہے۔فٹنس ٹیسٹ میں محمد رضوان،سعود شکیل، نعمان علی، میر حمزہ بھی مقررہ ہدف حاصل نہ کرسکے۔پاک انگلینڈ پہلا ٹیسٹ سات اکتوبر کو شیڈول ہے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے تین ٹیسٹ میچوں میں دو ٹیسٹ میچوں کی میزبانی ملتان کرکٹ سٹیڈیم کرے گا جبکہ آخری اور تیسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام تیاریاں مکمل کرلیں ہیں۔

مزیدخبریں