متروکہ وقف املاک کی بڑی کاروائی،کروڑوں مالیت کی اراضی وا گزار
لاہور(پ ر)سپریم کورٹ آف پاکستان و ون مین کمیشن ڈاکٹر شعیب احمد سڈل کے احکامات، چیئرمین بورڈ سید عطاء الرحمٰن،سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ فرید اقبال میروائز درانی ایڈمنسٹریٹر سنٹرل زون ملتان کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے چوہدری محمد ساجد ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک لیہ کی سربراہی میں اڈا کوٹ مراد لیہ میں بڑی کاروائی کرتے ہوئے تقریبا 15 دوکانوں کو سیل بمہر کر کے ناجائز قابضین سے غیر قانونی قبضہ واہ گزار کروانے کے ساتھ ساتھ حالیہ تعمیرات کو گرا کر محکمہ کی کروڑوں مالیت کی اراضی واہ گزار کروا لی۔ آپریشن میں محکمہ کے اظہر شاہ انسپکٹر، قیصر بھارہ سب انسپکٹر، الطاف حسین پٹواری، رانا عمران، ثناء اللہ، نعیم، نذر، ندیم، طارق اور پنجاب پولیس کے عامر سب انسپکٹر، احسن سب انسپکٹر و خادم حسین سب انسپکٹر ہمراہ بھاری نفری تھانہ چوک اعظم نے حصہ لیا۔