اسرائیلی جارحیت کے خلاف اب مسلم اُمہ کو متحد ہوجانا چاہیے،علماء اکرام
لاہور(پ ر)اسرائیلی جارحیت کے خلاف اب مسلم امہ کو متحد ہوجانا چاہیے،کیونکہ صیہونی وصلیبی قوتیں مسلمانوں کے خلاف صف آراء ہوچکی ہیں۔ فلسطین سیلیکر لبنان یمن وشام تک مسلمانوں کا خون بہہ رہا ہے۔ذکراللہ انسانیت کے لئے زندگی کی علامت ہے غفلت سے دل مردہ ہو جاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت علماء اسلام نظریاتی پنجاب کے امیر مولانا پیر محمد حسن ناصر، صوبائی ترجمان مولاناعبدالحفیظ کھوکھر،مفتی محمد ریاض جمیل نے جامعہ ناصر العلوم مانگا مندی میں ماہانہ مجلسِ ذکر سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ اسرائیل کی پشت پر امریکہ برطانیہ اور فرانس سمیت پوری دنیا کاکفر کھڑاہے۔اسرائیل نے بیگناہ مسلمانوں کے خون کی ندیاں بہادیں ہیں۔
سرزمین فلسطین لہولوھان ھوچکی ھیلبنان یمن اور شام پریہودی بمباری کررھے ھیں، مسلم حکمران خواب خرگوش میں مدھوش ھیں، اگر مسلم حکمرانوں نے متحدھوکر اسرائیل کا راستہ نہ روکاتوعرب و عجم کی کوئی ریاست اسرائیلی چیرہ دستیوں سے محفوظ نہیں رہ سکیگی،اس موقع پر خدام ختم نبوت کے سربراہ علامہ عطاء_ المجید ازھرقادری،میاں عظیم ریاض انور، قاضی عبد العزیز شاکر، مھر ریاض قصوری مولانا شفیق الحسن معاویہ،مولنا ابوبکر اسد، قاری عبداللہ حقانی،مرزا فقیراللہ،ودیگر نیخطاب کیا