ایپما کے نومنتخب عہدیداران نے حلف اٹھا لیا
لاہور (پ ر)آل پاکستان پی وی سی پلاسٹک پائٹ مینو فیکچررز ایسوسی ایشن APPPMA (ایپما)کے انتخابات میں چوہدری محمد اکرم چیئرمین،جے کمار سینئر وائس چیئرمین اور حاجی محمد افضل وائس چیئرمین منتخب عہدیداران نے حلف اٹھالیا۔ سال برائے2024-26 کے لئے نو منتخب ایگزیکٹو ممران میں عہدیداران کے علاوہ سیف الرحمان، ہمایوں اجمل، شاہد علی، فضل حسین، حاجی باز محمد، آتش حسن، ذیشان ہمایوں،ذیشان عزیز، وقار احمد مغل طلحہ کاظم، محمد کاشف اور امتیاز آدم اور سیکرٹری جنرل میاں تقی عزیزشامل ہیں۔ سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب چیئرمین چوہدری محمد اکرم نے کہا کہ اپنی انڈسٹری کی فلاح و بہبود اور مسائل کے چل کے لئے بھر پور کوششیں کریں گے۔ موجودہ دور میں پائپ مینو فیکچررز کو بہت زیادہ مسائل درپیش ہیں۔ جن کے حل کیلئے ایپما کے پلیٹ فارم سے کوششوں میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے۔