لوکل گورنمنٹ ایپکا پنجاب کی صوبائی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس

  لوکل گورنمنٹ ایپکا پنجاب کی صوبائی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) لوکل گورنمنٹ ایپکا پنجاب کی صوبائی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس، پنجاب بھر کے لوکل گورنمنٹ کے ملازمین کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں، سیکرٹری بلدیات اور ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ سے مطالبہ، اجلاس میں میاں محسن سعید صوبائی صدر، ملک شاہد جنرل سیکرٹری، سید مزمل شاہ نائب صدر، اس کے علاوہ اکاؤنٹس ونگ پنجاب کے صدر شاہد عباسی، سینئر نائب صدر ناصر احمد افغانی، جنرل سیکرٹری فرخ سلطان زلفی، فنانس سیکرٹری منظور احمد کی شرکت، اکاؤنٹس کیڈر کے ملازمین کے نئے سرس رولز تبدیلی نامنکلیچر کا کیس پنجاب حکومت محکمہ فنانس اور گورنر پنجاب کی منظوری اور واضح ہدایات کے باوجود گزشتہ چار سال سے لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں زیر التواء ہے جس کی وجہ سے ملازمین میں مایوسی پائی جاتی ہے۔