اسسٹنٹ کمشنر ڈیر کا گورنمنٹ  ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل سنٹر کا دورہ

  اسسٹنٹ کمشنر ڈیر کا گورنمنٹ  ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل سنٹر کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ)اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ محمد فصیح اسحاق عباسی کا گورنمنٹ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل سنٹر کا دورہ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سارہ رحمن کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ محمد فصیح اسحاق عباسی نے گورنمنٹ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل سنٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سنٹر میں تدریسی سرگرمیوں کا عمومی جائزہ لیا گیااور مختلف تربیتی ورکشاپس اور پریکٹیکل لیبز کا بھی دورہ کیا گیا۔ اس موقع  پرنسپل ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل سنٹر بھی موجود تھے، اسسٹنٹ کمشنر کو  بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سنٹر میں مختلف شعبہ جات میں طلبہ کو فنی مہارت کی تربیت مہیا کی جارہی ہے جن میں پلمبرنگ، الیکٹریشن، کمپوٹر سوفٹ وئیر، ٹیلرنگ، ریفریجریشن، ووڈ ورکنگ، موٹر سائیکل میکینکل، آٹو یزل، آٹو کیڈ، میکینکل ڈرافٹ مین، سول ڈرافٹ مین، سروئیر کے ٹریڈز شامل ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی پریکٹیکل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ فنی اداروں کی خود انحصاری کیلئے بھی اقدامات اٹھانے کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ ان ٹریننگ سینٹر ز کو کمرشل پروڈکشن کے لیے استعمال کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات ہمارے نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع کے لئے درکار مہارتوں سے لیس کریں گے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے طلبا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بھرپور صلاحیتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عملی میدان میں اہم کردار ادا کریں تاکہ ہر تربیت یافتہ طلبہ معاشرے میں اپنا کردار ادا کر سکے۔ سنٹر میں پرنسپل اور انسٹرکٹرز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ طلبا کی فنی تربیت کی مہارت میں کوئی کسر نہ چھوڑیں اور اپنی تمام تر توجہ طلبا پر کرکوز رکھیں۔انہوں نے سنٹر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے طلبا کی فنی مہارتوں کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ان طلبا کے لیے ایک شاندار موقع ہے جو بے روزگار ہیں وہ ان کورسز میں داخلہ کرائیں اور اپنے مستقبل کو روشن بنائیں۔