پبی پولیس کی کامیاب کاروائی،4 ملزمان گرفتار
پبی (نما ئندہ پاکستان)تھانہ پبی پولیس کی اسلحہ کی نوک پر نقدی،موبائل فونز،موٹر سائیکل چھینے والے راہزن گروہ اورموٹر سائیکل چور گروہ کے خلاف کامیاب کاروائی۔04 ملزمان گرفتار،چھینی گئی رقم،موبائل فونز،05موٹرسائیکلیں،واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔تفتیش شروع،مزید انکشافات متوقع ہے تفصیلات کے مطابق۔جواد خان ایس ڈی پی او پبی سرکل نے ہمراہ تیمور سلیم ایاس یچ او پبی کے اپنے دفتر میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مسمی یاسر علی ولد سید ولی ساکن ڈاگ بیسعودنے پبی پولیس کو یوں رپورٹ درج کروائی کہ میں معہ ساتھیوں کے اپنی موٹر سائیکل پر آرہے تھے جیسے ہی نزد امان کوٹ سٹاپ نزد سینا سکول پہنچے دو ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر ہم کو رکواکر ہم تینوں ساتھیوں سے نقد رقم،موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوئے۔مدعی نے بلال ولد ملنگ خان ساکن خان شیر گڑھی پبی،امجد عرف گھونجے ولد رسول خان کے خلاف دعویداری کی اسی طرح مسمی نعمت اللہ ولدمحمد نعیم ساکن ڈاگئی پبی نے رپورٹ درج کروائی کہ میں نے اپنی موٹر سائیکل مسجد اعوان ڈاگئی قدیم کے ساتھ کھڑی کرکے تھوڑی دیر بعد آکر دیکھا تو نہیں تھی۔مدعی نے برخلاف محمد سعید ولد ظاہر شاہ ساکن بانڈہ نبی،دلبر ولد شہزاد ساکن ڈاگ اسماعیل خیل دعویداری کی۔نامزد ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اظہر خان کی ہدایات پر میں نے تیمور سلیم ایس ایچ او پبی وٹیم کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیاچھاپہ مار ٹیم نے انتھک محنت سے ملزمان تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیے۔ملزمان نے اقبال جرم کرتے ہوئے ملزمان سے چھینی گئی رقم،موبائل فونز،05موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔مزید تفتیش جاری ہے، انکشافات متوقع ہیں