پاکستان کے قیام میں لاکھوں فرزندان اسلام نے جانوں کے نذرانے دیئے : مولانا عطاءالرحمان

پاکستان کے قیام میں لاکھوں فرزندان اسلام نے جانوں کے نذرانے دیئے : مولانا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                                            شیرگڑھ(نامہ نگار) جمعیت علماءاسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطاءالرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے قیام میں لاکھوں فرزندان اسلام نے جانوں کے نذرانے دیکر جام شہادت نوش کئے تا کہ ایک ازاد اسلامی اور فلاحی مملکت کا قیام عمل میں آسکے اور پاکستان کو اسلام کے نام پر ازاد کیا گیا کہ پاکستان میں اسلامی نظام کا نفاذ ہو اور قانون سازی قرآن اور سنت کے مطابق ہوگا لیکن مغربی قوتوں اور اسٹبلشمنٹ نے پاکستان کو یر غمال بنایاور اسلامی نظام کےنفاذ میں سب سے بڑی رکاوٹ بن گئی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز دارالعلوم اسلامیہ عربیہ شیرگڑھ میں طلباءکے تربیتی کنونشن سے اپنے خطاب میں کیا اس موقع پر سابق ایم این اے مولانا محمد قاسم،ضلعی امیر مولانا امانت شاہ حقانی،سیکرٹری اطلاعات مولانا قیصر الدین اور مولانا غلام مصطفی بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں جے یو ائی نے صوبے بھر میں کلین سویپ کیا اور اسی مینڈیٹ کو دیکھتے ہوئے ہر کسی کے منہ پر یہی بات تھی کہ مستقبل میں صوبائی حکومت جے یو آئی بنائیگی اور یہ حقیقت بھی تھی کیونکہ عوام جے یو آئی کے ساتھ تھی اور اب بھی ہے لیکن اسٹبلشمنٹ اور مغربی قوتوں نے ایسا کھیل کھیلا کہ ہمیں صوبے سے باہر کردیا اور صوبے میں صرف 8یا 9 سیٹ دئیے انہوں نے کہا کہ 1973کے آئین میں صاف لکھا گیا ہے کہ پاکستان کی سپریم لاءقرآن و سنت ہوگی اور قرآن و سنت کے خلاف کوئی قانون نہیں بنے گی لیکن مغربی قوتوں کے آلہ کاروں نے پاکستان کو آئی ایم اور ورلڈ بینک کا غلام بنایا اور سودی نظام کو پروان چڑھایا جس سے ملک مسائل کے دلدل میں پھنس گیا انہوں نے کہا کہ کہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل اسلامی نظام کے نفاذ میں ہے جے یو آئی اقتدار میں آکر ملک میں اسلامی نظام نافذ کریگی