ڈیرہ،دو مختلف حادثات میں 1شخص جاں بحق ‘ 1عورت اور 4بچے زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)شاہ حسین اڈا اور دامان ہوٹل کے قریب دو مختلف حادثات میں 1شخص جاں بحق جبکہ 1عورت اور 4بچے زخمی ہوگئے،دو بچوں کی حالت تشویشناک ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پروآ کی حدود میں انڈس ہائیوے روڈ پر شاہ حسین اڈا کے قریب موٹرسائیکل اور کنٹینر کے مابین تصادم سے موٹرسائیکل پر سوار شخص جاں بحق جبکہ ایک عورت زخمی ہوگئی ،دوسرے واقعہ میں تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں دامان ہوٹل کے قریب موٹرسائیکل اور ٹینکر ٹرالر کے مابین تصادم میں موٹرسائیکل پر سوار 9سالہ احمد خان ولد صابر حسین سکنہ جھوک قریشی ، پانچ سالہ جانو ولد مہر علی ، تین سالہ عمیر ولد مہر علی اور 11زوہیب ولد عابد خان سکنائے جھوک قریشی زخمی ہوگئے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔