ملتان، وہاڑی،جہانیاں، لیاقت پور میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن
ملتان، وہاڑی(نیوزرپورٹر، بیورو رپورٹ) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)شاہ رکن عالم، جہانیاں اور لیاقت پور ڈویژنوں کے ٹف ایریاز میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ جوائنٹ آپریشن میں میپکو افسران اور رینجرز کمانڈر کی سربراہی میں میپکو ٹیموں، رینجرز اور پولیس فورس نے حصہ لیا۔ جہانیاں کے مختلف چکوک میں 3کروڑ 30 لاکھ روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 12 زرعی ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کر دی۔بجلی چوری پر شاہ رکن عالم ملتان، جہانیاں سیکنڈ اور لیاقت پور کے علاقوں میں 56 افراد پکڑے گئے۔ شاہ رکن عالم میں 11 بجلی چو(بقیہ نمبر84صفحہ6پر)
روں کو23 لاکھ 65 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔میٹر ریورس کرکے، ڈائریکٹ تاروں اور میٹرز میں خرابیاں کرکے بجلی چوروں کے خلاف تھانہ ایف آئی اے میں مقدمات درج کروا دئیے گئے۔سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو آپریشن سرکل ملتان سرکل امجدنوازبھٹی، ایکسین شاہ رکن عالم ڈویژن محمد علی یاسر کی زیرنگرانی ایس ڈی او شاہ رکن عالم سب ڈویژن ملتان محمد عارف سیال کی سربراہی میں ٹیم نے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیاجس میں 11افراد کو ڈیجیٹل میٹرز ریورس، ٹرمینل میں لوپ سسٹم لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ بجلی چور بھاری لوڈ استعمال کرکے خزانے کو نقصان پہنچارہے تھے۔ ٹیم نے موقع سے میٹرز اور تاریں اتارکر قبضہ میں لے لیں۔میپکو سٹی سب ڈویژن وہاڑی کے ٹف ایریاز اور نو گو ایریاز میں میپکو ٹیم، رینجرز، ایلیٹ فورس اور پولیس فورس نے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا دوران آپریشن 21 ڈبلیو بی، 23 ڈبلیو بی اور 19 ڈبلیو بی میں 32 افراد ڈائریکٹ تاروں اور کنڈوں کے ذریعے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ موقع سے 32 پی وی سی کیبلز اور بجلی میٹرز بھی اتار لئے گئے۔ اور 10 افراد کو موقع سے گرفتار بھی کر لیا گیا۔مقدمات کے اندراج کے لئے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں استغاثہ جات بھجوائے دیے گئے18 مستقل نادہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے مختلف گھروں اور ڈیرہ جات کے کنکشنز منقطع کر دئیے گئے۔ یہ مسقل نادہندگان محکمہ کے لاکھوں روپے کے ڈیفالٹرز تھے۔