ٹی ایچ کیو شجاع آباد، انٹامالوجسٹ بغیر اجازت امریکہ روانہ، سی ای او محکمہ صحت کا ایکشن، کارروائی کا فیصلہ، کیس سیکرٹری پرائمری ہیلتھ لاہورکو ارسال

    ٹی ایچ کیو شجاع آباد، انٹامالوجسٹ بغیر اجازت امریکہ روانہ، سی ای او ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار)محکمہ صحت ملتان نے  بغیر اجازت بیرون جانے پر ٹی ایچ کیو ہسپتال  کے انٹامالوجسٹ  فرحان مجید کے خلاف ایکشن۔سی ای او ہیلتھ ملتان نے (بقیہ نمبر79صفحہ6پر)

انٹامالوجسٹ پر پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی شروع کرنے کیلئے  سفارشی لیٹر سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کئیر پنجاب کو بھجوا دیا ہے۔تفصیل  کے مطابق ٹی ایچ کیو شجاعباد میں تعینات انٹامالوجسٹ فرحان مجید کی موج مستیاں نئے سی ای او ہیلتھ کے ہتھے چڑھ گئیں۔بتایا جارہا ہے انٹامالوجسٹ فرحان مجید اپنے محکمے سے اجازت لئے بغیر امریکہ چلے گئے اور ایسا انہوں نے تیسری بار کیا ہے جبک نچلا عملہ پیسے کے لالچ میں بوگس حاضریاں لگاتا رہا ہے۔جب اس بارے میں سی ای او  ڈاکٹر ہیلتھ ریاض مستوئی کو شکایت موصول ہوئی۔تو انہوں نے  فرحان مجید کی فائل منگوائی اور تمام نچلے عملہ سے بوگس حاضریاں لگانے پر وضاحت طلب کرلی۔ جبکہ فرحان مجید کے خلاف محکمانہ پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لانے کیلئے کیس سیکرٹری پرائمری ہیلتھ لاہور کو ارسال کردیا ہے۔