خیر پور ٹامیوالی،خاتون نہر میں ڈوب گئی، ریسکیو ٹیموں کا سرچ آپریشن
خیرپورٹامیوالی(نمائندہ پاکستان) خیر پو ر ٹا میوالی میں خاتون نہر میں چھلانگ لگا کر ڈوب گئی واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر واٹر آپریشن کے ذریعے خاتون کی تلاش شروع کردی ریسکیو 1122 کے مطابق 60 سالہ کوثر بی بی جس کا ذہنی توازن(بقیہ نمبر77صفحہ6پر)
درست نہیں، جو نہر میں چھلانگ لگا کر ڈوب گئی ہے جسے نکالنے کیلیے ریسکیو آپریشن جاری ہیاس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خیرپورٹامیوالی عامر مجتبی خان، ریسکیو انچارج فیاض احمد خان بھی آپریشن کی نگرانی میں مصروف عمل ہیں۔