حسن نصراللہ کی شہادت ملت اسلامیہ کیلئے ناقابل تلافی نقصان، خواجہ سلیمان صدیقی، ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران ملتان زاہد ہ بخاری سے تعزیت
ملتان (نیوزرپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا ہے کہ حزب اللہ لیڈر سید حسن نصراللہ کی شہادت ملت اسلامیہ کے لیے بہت بڑا نقصان ہے جس کا خلا صدیوں پو(بقیہ نمبر76صفحہ6پر)
را نہیں ہو سکے گا مرکزی تنظیم تاجران پاکستان شہید سید حسن نصر اللہ کے پسماندگان کے غم میں برابر کی شریک ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ملتان محترمہ خانم زاہدہ بخاری سے اظہار تعزیت کے موقع پر کیا اور اس موقع پر شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اس موقع پر صدر جنوبی پنجاب شیخ جاوید اختر،ضلعی صدر سید جعفر علی شاہ ملتان صدر خالد محمود قریشی،نائب صدر ملتان وصدر انجمن تاجران پرانی سبزی منڈی چوک شہیدں رانا اویس علی،سرپرست اعلی مخدوم ظہور شمسی، مہر مزین عباس چاون،مظہر عباس کھاکھی،نور الامین خاکوانی بھی موجود تھے خواجہ سلیمان صدیقی نے مزید کہا کہ امت مسلمہ کو اسلام اور انسانیت دشمن قوتوں کے خلاف یکجا ہونا ہوگا جو بالخصوص امت مسلمہ کے عمل کو پارہ پارہ کر رہے ہیں آج وقت اگیا ہے کہ امت مسلمہ آپس کے تمام تر اختلافات بھلا کر یکجا ہو جائے آو آئی سی ذمہ دارانہ کردار ادا کرے۔