ملتان، ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کار سرکار میں مداخلت، دو نوجوان گرفتار، پولیس کارروائی شروع

    ملتان، ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کار سرکار میں مداخلت، دو نوجوان گرفتار، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار)ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کرنے اور کارسرکار میں مداخلت کرنے والے دو افراد کو ڈولفن پولیس نے دھرلیا ۔تفصیل کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ تھانہ نیوملتان کے علاقے حسن آباد ٹریفک وارڈن عقیل حیدر ڈیوٹی پر معمور تھا کہ موٹرسائیکل پر سوار دو نا(بقیہ نمبر62صفحہ6پر)

معلوم لڑکوں نے ٹریفک وارڈن کے پاس پہنچے ایک لڑکے نے قیدی نمبر804کی شرٹس زیب تن کی ہوئی تھی جہنوں نیکار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے ٹریفک وارڈن کے کاغذات اور موبائل چھین لیا اسی دوران 15 پر کال کی گئی تو ڈولفن پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ڈولفن نے دونوں لڑکوں کو دبوچ لیا جن کی شناخت محمد اعظم اور حمزہ کے نام سے ہوئی دونوں کو حوالہ پولیس کردیا گیا اور اندراج مقدمہ کی کارروائی شروع کردی